این اے 130کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

این اے 130کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف این اے 130کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور ہپٹاٹائٹس اے ، بی ،سی کے مفت ٹیسٹ اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی ،فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کیا ، کیمپ کا افتتاح پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت محمود نے کیا ، کیمپ کا انعقاد تحریک انصاف کی رہنما عائشہ شاہ نواز کی طرف سے کیا گیا ۔شفقت محمود نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کہ پی ٹی آئی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، عوام کی خدمت ہی پی ٹی آئی کا مشن ہے ، انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے خدمت کے نام اور حکومت کی آڑ میں صرف لوٹ مار کی ہے ، عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ، ہسپتالوں میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، شریف برادران نے صرف مال اکٹھا کیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد پہلی ترجیح عوام کے بنیادی مسائل حل کرے گی ۔ غریب عوام کی خدمت ہی تحریک انصاف کا مشن ہے ،اس طرح کے فری کیمپ این اے 130 میں مزید لگائیں جائیں گے تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولتیں فراہم کی جاسکیں ۔اس موقع پر عاصم شوکت ، علی بوبی ، ملیحہ حسین ، روبینہ شاہین ، نسیم کوثر ، اقبال گجر ، مختار اعوان ، عاصمہ نعیم ، رانا رئیس ، صمد غنی موجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...