سینئرز نے ہمیشہ سے ہی میری حوصلہ افزائی کی:ردا عاصم

سینئرز نے ہمیشہ سے ہی میری حوصلہ افزائی کی:ردا عاصم
سینئرز نے ہمیشہ سے ہی میری حوصلہ افزائی کی:ردا عاصم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی ڈراموں کی معروف چائلڈ سٹار ردا عاصم نے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے 7-6سال کی عمر سے سکول کے پروگرامز میں حصہ لینے سے اداکاری کا آغاز کیا اور کیمرے کے سامنے پہلی مرتبہ ایک ٹیلی فلم "دُعا" میں مرکزی کردار سے کیا جس میں ایک ایسی یتیم بچی کا کردار ادا کیا جس کو باپ کی کمی احساس کمتری کا شکار کر دیتی ہے۔ بچوں کے سٹیج ڈرامہ عینک والا جن میں پری کے کردار میں تقریباً ساڑھے 4سال تک لوگوں کو متوجہ رکھا۔ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کرائم سیریز سے کیا اور مختلف ٹی وی چینلز کے متعدد ڈراموں میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔پی ٹی وی پرانہوں نے’’روشن راستے‘‘اور ’’منزل منزل‘‘میں کام کرچکی ہیں۔آنے والے پروجیکٹس جس کی ریکارڈنگز ہو چکی ہیں:فیچر فلم" 36 آورز "اورلاراچی انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’’کس سے کہوں‘‘شامل ہیں۔ ڈرامہ کی ریکارڈنگ کے دوران بارہا ڈائریکٹر صاحب اور باقی افراد کی طرف سے مجھے سراہا کیا اوسینیئر اداکاروں کی طرف سے میری حوصلی افزائی کی گئی۔ یہ کردار بھی یقیناًلوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ڈائریکٹر طاہر جبار کی فلم "شکوہ جواب شکوہ"میں میرا کردار مرکزی نوعیت کا ہے کیونکہ یہ فلم ایک ایسی بچی کی کہانی ہے جس کا باپ اُسے ایک امیر خاندان میں بیچ دیتا ہے۔ جہاں اُس کی معصومیت اُس خاندان کا ایک آوارہ لڑکا ختم کردیتا ہے۔
وہ اس دُنیا کی ناانصافیوں سے نااُمید ہو کر کھنڈرات میں جا کر اللہ سے مخاطب ہوتی ہے اور اپنا شکوہ اللہ کو پیش کرتی ہے اور وہیں اللہ کے پاس چلی جاتی ہے۔فیچر فلم ’’سایہ خُدا ئے ذوالجلال‘‘ میں ایک برگیڈیئر کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔اس کے علاوہ متعدد ٹیلی فلمز میں کام کیا اورسٹیج پر بھی سولو پرفورمنسز پیش کیں۔مزید کچھ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کر رہی ہوں جو ابھی زیر تکمیل ہیں۔ردا عاصم نے کہاکہ انسان محنت کرتا رہے تو ایک دن اپنی منزل ضرور پالیتا ہے۔

مزید :

کلچر -