جوتا مارنا ،سیاہی پھینکنا جیسی حرکتیں خطرناک رجحان ہے ، اشرف بھٹی

جوتا مارنا ،سیاہی پھینکنا جیسی حرکتیں خطرناک رجحان ہے ، اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف پرجوتا پھینکنے اور خواجہ آصف پر جلسے میں سیاہی پھینکنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک خطرناک رجحان ہے تمام سیاسی جماعتوں کوایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرکے سیاست میں رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ نااہل شریف اوران کے وزرا کویہ سوچنا ہوگا کہ ان پرلوگ سیاہی کیوں پھینک رہے ہیں اوران کوجوتے کیوں پڑرہے ہیں ؟انہیں اپنی پالیسیوں کا ازسرنوجائزہ لینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم بھوکی مر رہی ہے انہیں صاف پینے کا پانی میسر نہیں علاج کی سہولت دستیاب نہیں شریف برادران عوام کے پیسوں کو پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف اپنی تجوریاں بھری ہے ، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں وہ خودکشیاں کرنے پرمجبورہے اورعوام کا غصہ (ن)لیگ کیخلاف دن بدن بڑھتا جارہا ہے انہیں آئندہ الیکشن اپنی جعلی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4