الاحسان آئی ہسپتال میں درجنوں افراد کی آنکھوں کا مفت آپریشن

الاحسان آئی ہسپتال میں درجنوں افراد کی آنکھوں کا مفت آپریشن

لاہور(پ ر)کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ میڈیکل و آئی کیمپ کے بعد درجنوں مریضوں کی الاحسان آئی ہسپتال لاہور میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آنکھوں کی سر جری کی گئی اور مووایبل لینز ڈالے گئے جبکہ عینکیں اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔چند روز قبل کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شکرگڑھ کے نواحی قصبہ شاہپور بھنگو میں اخوت ہیلتھ سروسز‘پاکستان پبلک ایڈٹرسٹ اور الاحسان آئی ہسپتال کے تعاون سے ایک فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی دوہزار سے زائد افراد کا چیک اپ کیا گیا جبکہ 1000سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔

اور ادویات کے علاوہ مفت عینکیں بھی دی گئی تھیں۔مذکورہ افراد کومیڈیکل کیمپ کے دوران سفید موتیا تشخیص ہونے پر آپریشن کیلئے لاہور لایا گیا تھا۔الاحسان آئی ہسپتال کے حافظ عتیق‘اکرام اللہ خان کاکڑ‘کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن کی صدر روبی ہاشم‘جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ‘ سینئر کارکن محمد اختر نے اس مو قع پر مختلف امور میں معاونت کی۔کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن گزشتہ پانچ سال سے معزوری کے خلاف جنگ میں کوشاں ہے اور خصوصی طور پر دیہی علاقوں میں سفید موتیئے کے خاتمہ کیلئے سر گرم عمل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4