کرن جوہر کی نئی فلم میں سری دیوی کی جگہ مادھوری جلوہ دکھائیں گی

کرن جوہر کی نئی فلم میں سری دیوی کی جگہ مادھوری جلوہ دکھائیں گی
 کرن جوہر کی نئی فلم میں سری دیوی کی جگہ مادھوری جلوہ دکھائیں گی

  

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ فلمسازوں نے کرن جوہر کی نئی فلم کے لیے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی جگہ مادھوری ڈکشٹ سے رابطے بڑھا لیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے اپنی نئی فلم کیلئے اداکارہ سری دیوی کو کاسٹ کیا لیکن ان کی اچانک موت کے باعث فلم میں ان کی جگہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے بات چیت جاری ہے۔اس سلسلے میں مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ اگر وہ اس فلم کا حصہ بن جاتی ہیں تو یہ فلم اداکارہ سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہو گا۔

فلم کی ہدایات ابھیشک ورما دیں گے۔

مزید : کلچر