''احیائے نظریہ پاکستان سیمینار''17 مارچ کو ہوگا

''احیائے نظریہ پاکستان سیمینار''17 مارچ کو ہوگا

لاہور(پ ر)انجمن اساتذہ پاکستان سال رواں کو احیائے نظریہ پاکستان کے طور پر منارہی ہے ۔جس کے تحت 17مارچ کوانجمن طلباء اسلام پنجاب کے سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیرلاہور میں ''احیائے نظریہ پاکستان سیمینار'' ہوگا ۔ جس میں اساتذہ و طلباء کو پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے بیدار کرنے کی تحریک کا آغاز کیاجائے گا ۔

اس کابات فیصلہ انجمن اساتذہ پاکستان لاہور ڈوثرن کے صدر فاروق احمد صدیقی اور انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے جنرل سیکریڑی محمد اکرم رضوی کی مشترکہ ملاقات میں کیا گیا ۔ سیمینار سے اہم قومی رہنما ،ماہرین تعلیم اور طلبہ قیادت خطاب کرے گی ۔

اس سلسلہ میں انجمن اساتذہ پاکستان کے صوبائی نائب صدرمحمد افضل ساجد کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔جس میں عامر اسماعیل ،طیب شیخ ،نعمان ملک ،عبدالقادر علوی ،بشیر احمد طاہر ،پروفیسر ظفر اقبال ،حافظ محمد انور ،جمیل احمد رضوی شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4