انسان کے جو مقدرمیں ہے وہی اس کو ملتا ہے،ہماء علی
لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ وپرفارمرہماء علی نے کہاہے کہ شوبز کی دنیا میں لوگوں پر اندھا اعتماد کر کے بڑا نقصان اٹھایا ہے۔ہماء علی نے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے انسانیت کی خدمت کا شوق ہے اس حوالے جو ممکن ہوتا ہے وہ کرتی رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کی ہیں میں ان دنوں شالیمار تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں۔
میرے دونوں آئٹم سانگ بہت پسند کئے جا رہے ہیں ۔