صاف پانی کے منصوبے گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہیں،مراد راس

صاف پانی کے منصوبے گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہیں،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام کی اس سے بڑھ کر بدقسمتی کیاہو گی کہ صاف پانی کے لئے رکھے گئے 30 ارب روپے میں سے ایک روپیہ بھی پنجاب حکومت خرچ نہیں کر سکی۔ صاف پانی کے منصوبے گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہیں اور اشتہاری مہم کی طرح یہ منصوبے بھی کاغذی کاروائی تک محدود ہیں۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے 89 فیصد عوام زہریلا پانی پینے پر مجبور ہے صاف پانی کے منصوبوں کے حوالے سے تنخواہوں، پروٹوکول اور غیر ملکی دوروں پر 23 کروڑ خرچ ہو چکے ہیں مگر پانی کا مسئلہ جوں کا توں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی گرمی شروع نہیں اور لاہور کا ساٹھ فیصد پانی سے محروم ہو گیا ہے پنجاب حکومت عوام دشمنی سے باز رہے ورنہ تحریک انصاف بھرپور احتجاج پر مجبور ہو گی۔