جامعہ فتحیہ میں ختم بخاری و دستار فضیلت کی پر وقار تقریب
لاہور(پ ر)اچھرہ لاہورکی قدیم دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ میں ختم بخاری ودستار فضیلت کی پر وقار تقریب جامعہ کے صدر سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان کی صدارت منعقد ہوئی جس میں مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ،مولانا زاہد الراشدی ، مولاناسید جاوید حسین شاہ ،ڈاکٹر برگیڈیئرفیوض الرحمن ، جامعہ کے مہتمم میاں محمد عفان ،میاں محمد اویس ،جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا عبداللہ مدنی ،مولانا احمد الراعی،پروفیسر حافظ سعیدعاطف ، مولاناغلام شافی ،پروفیسر عبد الرشید خلیق ،قاری مومن شاہ ودیگر نے شرکت کی۔
، قاری محمد قاسم بلوچ ، مولانا یاسر حنیف ، مولاناعبدالسلام ،مفتی شہاب الدین ،مفتی عمران طارق ، قاری عبدالعزیز،مولانا یوسف شاہ ،قاری سید لبیق بخاری ،مولانا ذیشان انجم ،مولانا آصف جمال ،ڈاکٹرضیاء الحق قمر ،مولانا عبیداللہ ،مولانا ریحان ضیاء ،ریاض آصی ،قاری ذکی اللہ کیفی کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی ،اس موقع پر حافظ میاں محمدنعمان نے کہاکہ جامعہ فتحیہ 144سال سے دینی علوم کی ترویج واشاعت میں مگن ہے اور بہترین تعلیم وتربیت کے حامل رجال کار کوتیار کررہاہے جو معاشرہ کی بھلائی میں اپناکرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جامعہ فتحیہ امسال کی طرح آئندہ بھی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید دور کے اہم علوم وفنون سے روشناس کرانے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔مولاناحافظ فضل الرحیم نے کہاکہ امام بخاری کی کتاب بخاری شریف کو اللہ نے بڑی مقبولیت عطافرمائی ہے قرآن کریم کے بعد اس کا مرتبہ ہے انہوں نے کہاجامعہ رفتحیہ کو اللہ نے بڑی مقبولیت عطافرمائی ہے کہ 144سال سے دینی علوم کی ترویج واشاعت کررہاہے اور مجھے یہاںآکر بہت سکون حاصل ہوتاہے نئے تعلیمی سال سے جامعہ میں دورہ حدیث کے طلبہ کواسباق پڑھانے کابھی وعدہ فرمایا۔آخر میں مولاناسید جاویدحسین شاہ کی دعاسے تقریب کااختتام ہوا۔