امیتابھ اور جیا بچن اربوں کے مالک اور کروڑوں کے قرضدار نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک،یوپی آئی)

امیتابھ اور جیا بچن اربوں کے مالک اور کروڑوں کے قرضدار نئی دہلی(مانیٹرنگ ...
امیتابھ اور جیا بچن اربوں کے مالک اور کروڑوں کے قرضدار نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک،یوپی آئی)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھارت کے امیر ترین خاندانوں میں شمار کیے جانے والے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کروڑوں کے قرضدار نکلے۔ماضی کی معروف اداکارہ جیا بچن بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بھارت کی نامور سیاستدان بھی ہیں۔گزشتہ روز جیا بچن نے بھارتی ریاست اتر پردیش سے راجیہ سبھا (ریاستی اسمبلی) کی امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ساتھ ہی اپنے اور امیتابھ بچن کے اثاثوں کے بارے میں بھی بتایا۔2012 میں وہ تقریباً 500 کروڑ کے اثاثوں کے مالک تھے تاہم اب ان کے اثاثے 1000 کروڑ تک پہنچ گئے ہیں۔کاغذات کے مطابق اس جوڑی کے پاس موجود طلائی زیورات کی قیمت مجموعی طور پر 62 کروڑ ہے۔ امیتابھ بچن کے سونے کی چیزوں کی قیمت 36 کروڑ ،جیابچن کے پاس موجود زیورات کی قیمت 26 کروڑ ہے۔ بچن خاندان کی 12 مہنگی گاڑیاں ہیں جن کی قیمت 13 کروڑ روپے ہے۔امیتابھ بچن کو گھڑیوں کا بہت شوق ہے جس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ دونوں کے پاس موجود گھڑیوں کی قیمت 3 کروڑ 4 لاکھ روپے ہے جب کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ کی عادت بالکل شہنشاہوں والی ہے کیونکہ امیتابھ کے پاس موجود پین کی قیمت 9 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ دونوں کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ امیتابھ اور جیابچن کے نام پر ممبئی، دہلی، نوئیڈا، بھوپال، پونے، احمد ا?باد اور گاندھی نگر کے علاوہ فرانس میں بھی جائیداد موجود ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق امیتابھ بچن اور جیا بچن کے بھارت اور بیرون ملک 19 بینک اکاؤنٹس ہیں اور انہوں نے بینکوں سے تقریباً 100 کروڑ کا قرض (لون) لے رکھا ہے۔

مزید :

کلچر -