سازش کے تحت رقص جیسا آرٹ بدنام کیا جا رہا ہے:لائبہ علی

سازش کے تحت رقص جیسا آرٹ بدنام کیا جا رہا ہے:لائبہ علی
سازش کے تحت رقص جیسا آرٹ بدنام کیا جا رہا ہے:لائبہ علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،ٹی وی پر اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔لائبہ علی نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے اس لئے ہر اداکارہ کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں سے اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملتی۔اداکارہ نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے ۔

مزید : کلچر