ظفرعباس کھچی کا ٹیلی فلم ’’زینب کے قاتل‘‘میں کام مکمل
لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی ویڑن کے سینئر اداکارظفرعباس کھچی نے عامر یوسف کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ٹیلی فلم’’زینب کے قاتل‘‘میں اپنا کام مکمل کرادیا ہے۔ظفر عباس کھچی نے اس ٹیلی فلم میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کردار کیا ہے جن کے ساتھ نوجوان اداکار ڈیشی راج بھی مختصر مگر اہم کردار میں نظرآئیں گے۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ظفرعباس کھچی نے کہا کہ قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کی کہانی پر بنائی جانے والی یہ ٹیلی فلم ناظرین میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار اداکرے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان دنوں اے پلس سے میری ڈرامہ سیریل ’’خدمت گذار‘‘ اور پی ٹی وی سے’’رسمیں‘‘آن ایئر ہیں۔
جس کے ساتھ میں کئی اور پراجیکٹ بھی کررہا ہوں. میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ کم لیکن معیاری کام کروں.واضح رہے کہ ظفر عباس کھچی جیو ٹی وی کے پروگرام’’ ہم سب امید سے ہیں‘‘میں بے شمار کردار کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے درجنوں ڈراموں میں بھی منفرد کردار کئے۔