فلم ’’سمبا‘‘ ؛مرکزی کردار کیلئے دپیکا پڈوکون کا نام زیر غور

فلم ’’سمبا‘‘ ؛مرکزی کردار کیلئے دپیکا پڈوکون کا نام زیر غور
فلم ’’سمبا‘‘ ؛مرکزی کردار کیلئے دپیکا پڈوکون کا نام زیر غور

  

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ ہدایتکار روہت شیٹھی فلم ’’سمبا‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے دپیکا پڈوکون کے نام پر غور کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’سمبا‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہدایتکار روہت شیٹھی فلم میں ہیروئن کے کردارکے لیے اداکارہ دپیکا پڈوکون کے نام پر غور کر رہے ہیں لیکن انہوں نے فلم کے لیے ابھی تک حامی نہیں بھری۔

،انھوں نے پہلے ہی ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم ’’رانی‘‘ کو وقت دے رکھا ہے جس میں دپیکا پڈوکون کیساتھ اداکار عرفان خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔عرفان خان کی خراب طبیعت کے باعث فلم کی عکسبندی منسوخ کر دی گئی ہے جس کے بعد خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دیپیکا پڈوکون روہت شیٹھی کی فلم ’’سمبا‘‘ کے لیے حامی بھر سکتی ہیں۔

مزید : کلچر