پی ایس ایل کے اختتام تک پشتو فلموں کی ریلیز موخر

پی ایس ایل کے اختتام تک پشتو فلموں کی ریلیز موخر

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میچز کی وجہ سے ریلیز ہونے والی پشتو فلموں کو میچز کے اختتام تک موخر کر دیا گیاہے۔ماضی میں بھی پی ایس ایل میچیز کے دوران اردو اور پشتو فلموں کی ریلیز روک دی گئیں تھیں۔ پی ایس ایل کے میچز کی وجہ سے سنگل سکرین سینماء گھروں میں شائقین نا ہونے کے برابر ہیں۔ پچھلے سال بھی پشتو سنیما کو بے تحاشہ نقصان پہنچا تھا فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی نئی پشتو فلمیں پی ایس ایل میچز کے ختم ہونے کے بعد ہی ریلیز کریں گے۔

۔اس وقت جن نئی پشتو فلموں کے سیٹ پر کام ہو رہا ہے ان میں ہدایت کار ایم عارف خان کی’’ آستین کے سانپ‘‘ اور شاہد عثمان کی پشتو فلم’’ یاران زندہ باد‘‘ قابل ذکر ہیں۔

مزید : کلچر