بھارتی کامیڈینز نے ہم سے سیکھ کر کامیابیاں حاصل کیں،ندا چوہدری

بھارتی کامیڈینز نے ہم سے سیکھ کر کامیابیاں حاصل کیں،ندا چوہدری

لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکارہ و پرفارمر ندا چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی سٹیج کی ترقی کے لئے اب ہر فنکار کو عملی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا بھارتی کامیڈینز نے ہمارے سٹیج سے سیکھ کر آج کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو تھیٹر ہمارے ہاں ہوتا تھا اس میں سب سے اہم ڈرامے کا سکرپٹ ہوتا تھا جس سے ہٹ ہو کر کوئی فنکار ایک لفظ بھی بولنے کا حق نہیں رکھتا تھا اور تمام فنکار مکمل ریہرسل کرتے تھے ۔

جس سے ڈرامے میں فحاشی کی گنجائش نہیں رہتی تھی اب یہ ہوا کہ سکرپٹ بالکل ختم ہو کر رہ گیا ہے ۔

مزید : کلچر