آئی سی سی ورلڈ کپ ،آج آخری 4گروپ میچ کھیلے جائیں گے
بلاوایو(آن لائن)آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں (آج) پیر کو آخری 4گروپ میچ کھیلے جائیں گے۔زمبابوے میں جاری ٹورنامنٹ کا 17 واں میچ گروپ اے کی ٹیموں ہالینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
18 ویں میچ آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 19 واں میچ ہانگ کانگ اور نیپال جبکہ 20 واں میچ زمبابوے اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔