اسکیئنگ کرتے ٹھنڈے تالاب میں چھلانگ لگانے کا مقابلہ

اسکیئنگ کرتے ٹھنڈے تالاب میں چھلانگ لگانے کا مقابلہ

آذربائیجان(یوپی آئی )اسکیئنگ کرتے ٹھنڈے یخ تالاب میں چھلانگ لگانے کادلچسپ مقابلہ۔برفانی علاقے میں اسکیئنگ کرنا ہی جواں دل اور ہمت والوں کا کام ہے لیکن اسکیئنگ کرتے ہوئے تالاب میں چھلانگ لگانا صرف اس کھیل کے ماہر افراد ہی کرسکتے ہیں۔ آذربائیجان میں ایسے ہی ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں جواں دل مرد و خواتین کوہاتھ سے تیار کی گئی منفرد گاڑیوں میں اسکیئنگ کرتے ہوئے ٹھنڈے یخ پانی سے بھرے تالاب میں چھلانگیں لگانی تھیں۔مقامی ریزورٹ میں منعقد ہونیو الے اس مقابلے میں درجنوں افراد نے حصہ لیا جنہوں نے منفرد انداز اور کرداروں کے کاسٹیومززیبِ تن کررکھے تھے۔اس موقع پر اسکیئنگ کرتے ہوئے سب سے لمبی چھلانگ لگانے والے کھلاڑی کو مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...