دبئی اور شارجہ میں بیٹنگ وکٹیں ہونی چاہئیں:وسیم اکرم

دبئی اور شارجہ میں بیٹنگ وکٹیں ہونی چاہئیں:وسیم اکرم

دبئی(آن لائن)ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ وسیم اکرم نے پی ایس ایل کی پچز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین ٹی ٹوئنٹی میں چوکے چھکے دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے بقیہ میچز کیلئے دبئی اور شارجہ میں بیٹنگ وکٹیں ہونی چاہئیں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرام نے کہا کہ دبئی اور شارجہ کی پچز بیٹنگ کیلئے زیادہ سازگار نہیں۔تماشائی ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ دیکھنا چاہتے ہیں،اس لئے دونوں مقامات پر وکٹیں بیٹسمینوں کیلئے مددگاربنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میری طرح پورا ملک پرجوش ہے،لیگ کے تمام مقابلے اپنے ملک میں ہونا تمام پاکستانیوں کا خواب ہے جو جلد پورا ہوگا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنے کیوجہ سے پاکستانی پلیئرز کی فیلڈنگ میں خاصی بہتری آئی ہے۔

بالخصوص نوجوان کھلاڑی نے بعض بہت شاندار کیچ پکڑے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی