مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر پال پوگبا زخمی ، پریمیئر شپ سے باہر

مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر پال پوگبا زخمی ، پریمیئر شپ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانچسٹر،برطانیہ(اے ایف پی /آن لائن)مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر پال پوگبا ہونے کے باعث گزشتہ روز لیور پول کے خلاف پریمیئر شپ مہم سے باہر ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پوگبا کو میچ شروع ہونے سے تھوڑی دیر قبل ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں گہرا زخم آگیا۔یہ گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران ہوا ہے،یہ بدقسمتی کی صورتحال ہے اور وہ باہر ہوگئے ہیں،یہ بات یونائیٹڈ کے سربراہ جوز موزہونے بتائی اور مورینو نے یہ تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے کہ فرانسیسی بین الاقوامی کھلاڑی منگل کو سیولا کے خلاف چیمپئنز لیگ کے آخری رہ جانے والی 16ٹیموں کے مقابلوں کے میچ کے لئے صحتیاب ہوجائیں گے یا نہیں۔ مورنیو نے مزید بتایا’’مجھے نہیں معلوم وہ کتنے عرصے کے لئے باہر ہوگئے ہیں‘‘۔