پی ایس ایل تھری ،پی سی بی کا مارکیٹنگ کا شعبہ بری طرح ناکام

پی ایس ایل تھری ،پی سی بی کا مارکیٹنگ کا شعبہ بری طرح ناکام

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کر کٹ بورڈکا مارکیٹنگ کا شعبہ پی ایس ایل تھری میں بڑی طرح ناکام ہو گیا ، ذرائع کے مطابق پی ایس ایل تھری سے بورڈ کو خاطر خواں آمدن متوقع تھی۔ لیکن مارکیٹنگ کا شعبہ دیگر سرگرمیوں میں مصروف رہااور پی ایس ایل تھری کے میچز میں شائقین کی عدم دلچسپی سے دبئی اور شارجہ میچز میں خالی سیٹوں سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لئے پی سی بی نے لاہور اور کراچی کے میچز سے مہنگے ٹکٹس فروخت کر کے پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے پاکستان کر کٹ بورڈ کودس کروڑ سے زیادہ آمدن متوقع ہوگی۔لیکن میچز پر اٹھنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کریگی،لہذا پاکستان کر کٹ بورڈ نے شارجہ اور دبئی میں بورڈ آفیشلز کی عیاشیوں پر خرچ کی جانے والی رقم اورہونے والے نقصان کوملک میں آرگنائز کئے جانے والے میچز سے پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لہذا میچ کو عام آدمی کی پہنچ سے ایک بار پھر دور کر دیا گیا ہے ۔ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث صرف امیر طبقہ ہی میچ سے لطف اندوز ہو سکے گا ۔کیونکہ متواسط طبقہ دس سے 12 ہزارروپے کی ٹکٹ نہیں خرید سکتا اور میچز کے ٹکٹس صرف اشرافیہ کے لئے ہونگے کیونکہ چھوٹے ٹکٹس ہمیشہ کی طرح نایاب ہونگے ،قذافی سٹیڈیم میں 26ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی