عمر اکمل سوشل میڈیا سے دور

عمر اکمل سوشل میڈیا سے دور

دبئی (یو این پی) پی ایس ایل سیزن تھری میں لاہور قلندر ز کی خراب کارکردگی کے بعد قومی بیٹسمین عمراکمل سوشل میڈیا سے دور ہوگئے۔غیر مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ ان کے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں جبکہ دبئی میں ایک شاپنگ مال میں ہونے والی تقریب میں انہوں نے اپنی ناقص فارم پر جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے خاتمے پر اپنے کھیل کی بہتری پر کام کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی