لائنل میسی کو نئی خوش خبری مل گئی

لائنل میسی کو نئی خوش خبری مل گئی

بیونس آئرس (یوپی آئی ) ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی تیسری مرتبہ باپ بن گئے۔ان کی اہلیہ انٹو نیلا روکوزو نے مقامی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا جس کا نام باہمی رضا مندی سے سائرو رکھا گیا۔ لائنل میسی نے یہ خوش کن خبر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔ ان کا کہنا تھا کہ زچہ و بچہ دونوں ٹھیک ہیں اور وہ خاندان میں نئے اضافے پر مسرور ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی