نیوزی لینڈ ویمنز نے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کو 205 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی

نیوزی لینڈ ویمنز نے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کو 205 رنز سے ہرا کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرائسٹ چرچ(آئی این پی)نیوزی لینڈ ویمنز نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کو 205 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ کپتان سوزی بیٹس نے 89 ، سوفی ڈیوائن نے ناٹ آؤٹ 73 اور سیتھرویٹ نے 69 رنز بنائے۔
ڈوٹن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز ویمنز مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 34.5 اوورز میں 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان سٹیفنی ٹیلر 26 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ سوفی ڈیوائن کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔