پی ایس ایل میں آج آرام کا دن،کل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گی

پی ایس ایل میں آج آرام کا دن،کل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ...

شارجہ(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ میں (کل)منگل کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں (آج)پیر کو کوئی میچ نہیں کھیلاجائیگا تاہم (کل)منگل کو لیگ کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ سات میں سے پانچ میچ جیت کر دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان سلطانز نو میں سے چار میچ جیت کر نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی