قائد اعظم پولو گولڈ کپ،ماسٹر پینٹس /رضویز نے باڑیز کو 9-7 سے شکست دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کے چھٹے روز تین دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس /رضویز نے باڑیز کو 9-7 سے ، دوسرے میچ میں نیوایج /بی بی جے پائپس نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 7-6 سے، ڈائمنڈ پینٹس نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 8-5 سے ہرا دیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرسمیٹ بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
پہلے میچ میں مسلسل نو میچز سے ناقابل شکست باڑیز کو بالاخر ماسٹر پینٹس /رضویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ماسٹر پینٹس /رضویز نے باڑیز کو 9-7 سے ہرا دیا۔