قومی کھلاڑی فزیکل فٹنس پر توجہ دیں:جان شیر خان

قومی کھلاڑی فزیکل فٹنس پر توجہ دیں:جان شیر خان

اسلام آباد(آن لائن)سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں انٹرنیشنل سطح پر اپنا لوہا منوانے کے لئے فزیکل فٹنس پر توجہ دینی چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نیکہا کہ فیڈریشنوں کو گراس روٹ سطح پر کام کرنا چاہتے سکولز اور کالجز کی سطح کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری یے انہوں نے کہا کہ قطر میں کھیلے گئے سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی خوش آئندہ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں انہوں حکومت کو چاہئے کہ کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرے تاکہ کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو، انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری یے، جان شیر خان نے کہا کہ حکومت ضلعی سطح پر اکیڈمیز کا قیام عمل میں لائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی