نوجوان باکسر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں:عون عباس ہاشمی

نوجوان باکسر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں:عون عباس ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)نوجوان باکسروں کو تربیت دی جائے تو بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عون عباس ہاشمی نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نیکہا کہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ کے دوران کافی نوجوان چہرے سامنے آئے ہیں جن کو حکومت اچھی تربیت دے تو وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن سکتیہیں۔ عون عباس ہاشمی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے تاکہ ملک میں کھیلوں کا نظام اور معیاربہتر ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں باکسنگ کے کی ترقی کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات کرے، انہوں نیکہا کہ آج کے دور میں کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ مسئلہ بے روزگاری ہیاورحکومت کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرے تاکہ کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جاسکے۔گذشتہ دنوں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام کھیلی گئی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی جبکہ سندھ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اور چیمپیئن شپ میں 27 یونیورسٹیوں کے باکسر نے دس مختلف کیٹگریز کے مقابلے میں حصہ لیا۔