جنوبی کوریا میں پیرالمپکس گیمز کا آغاز ہوگیا

جنوبی کوریا میں پیرالمپکس گیمز کا آغاز ہوگیا

سیول(یواین پی )جنوبی کوریا میں پیرالمپکس گیمز شروع ہوگئیں۔ پہلا گولڈ میڈل سلواکیا کی ہینریتا نے جیتا۔ آئس ہاکی میں میزبان کوریا اور کینیڈا کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔ پیرالمپکس گیمز کا جنوبی کوریا میں آغاز ہوگیا، کھلاڑیوں نے معذوری کو مات دی۔برفیلے میدانوں پر کھلاڑیوں نے خوب کمال دکھایا، ڈان ہلز سکئینگ میں سلواکیا کی ہینریتا چھا گئیں، مقابلوں کا پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ سٹنگ ڈاؤن ہل ایونٹ میں امریکہ کے اینڈریو کرکا طلائی تمغہ لے اڑے۔ آئس ہاکی میں میزبان جنوبی کوریا نے جاپان کو شکست دی جبکہ کینیڈا نے سویڈن کو سترہ صفر سے ہرایا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی