کامن ویلتھ گیمز،قومی ہاکی ٹیم کیلئے بڑا چیلنج

کامن ویلتھ گیمز،قومی ہاکی ٹیم کیلئے بڑا چیلنج
کامن ویلتھ گیمز،قومی ہاکی ٹیم کیلئے بڑا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان ہاکی ٹیم آج کل کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں دن رات کوشاں ہے اور پی ایچ ایف بھی اس حوالے سے پر امید ہے کہ اس میگا ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی مگر ٹیم کی کارکردگی تو تب سامنے آئے گی جب وہ حخریف ٹیموں کے خلاف میدان میں اترے گی کامن ویلتھ گیمز یقینی طور پر پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے ایک بہت بڑا امتحان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ جنکی حال ہی میں تعیناتی ہوئی ہے ان کے لئے بھی ایک بہت بڑا امتحان ہے پاکستان ہاکی ٹیم طویل عرصہ سے ناکامیوں کا سفر کررہی ہے اور اب تک کوئی بڑی کامیابی اسکامقدر نہیں بن سکتی کامن ویلتھ گیمزمیں دنیا بھر سے مضبوًط ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور ان سے مقابلہ پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے آسان نہیں ہوگا ہاکی ٹیم میں شامل کھلاڑی اس وقت مکمل پرعزم نظر آتے ہیں اور ان کے لئے بھی یہ ایونٹ بہت اہمیت کاحامل ہے اگر پاکستان کی ہاکی ٹیم اس ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس دکھاتی ہے اورکوئی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو مستقبل میں بہت فائدہ ہوگا ایک طویل عرصہ سے پاکستان ہاکی ٹیم تنزلی کا شکار ہے اور اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں اس کھیل کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں اور سب سے پہلے سیاست کا عمل دخل ختم کیا جائے جس کی وجہ سے کھیل کو بہت نقصان ہوچکاہے کامن ویلھ گیمز کی تیاریوں کے لئے کیمپ جاری ہے جس میں شریک کھلاڑی دن رات اپنی خامیاں دور کرنے میں مصروف ہیں اور امید ہے کہ ان کی محنت رنگ لیکر آئے گی اور شائقین ہاکی کو جو امیدیں ان سے وابستہ ہیں وہ بھی پوری ہوں گی ہیڈ کوچ کی قابلیت قابل تعریف ہے ماضی میں غیرملکی کوچ بہت اچھی پرفارمنس دے چکے ہیں اور اب پاکستان ہاکی ٹیم کی ترقی اور اس کوجیت کی راہ پر گامزن کرنا ان کے لئے ایک نیا امتحان ہوگا اور امید ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم مستقبل میں کامیابیوں کے سفرپرگامزن ہے اور اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے قومی ہاکی ٹیم کو بہت محنت کرنا ہوگی اور نئے کوچ کے ساتھ مکمل تعاون کرنیکی بھی ضرورت ہے پوری قوم کی خواہش ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم اب فتوحات کا نہ رکنے والا سفر شروع کرے۔

مزید :

رائے -کالم -