چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کردیا

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کردیا

لاہور ( خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں اور موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک شہری پر تشدد کرکے شدید زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق برکی تھانہ سے چند گزکے فاصلہ پر برکی روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے کار سوار فیملی کوگن پوائنٹ پر روک لیااورشہری نذیر احمد اور اُس کی فیملی سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے اور مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کوتشدد کا نشانہ بنایا۔ اسلام پورہ کے علاقہ میں دو ڈاکوؤں نے عمران سے 8لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، ملت پارک میں ڈاکوؤں نے شاہد اور فیملی سے 6لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے عابد اور اس کی فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عابد اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، اچھرہ میں ڈاکوؤں نے مشاہد اور فیملی سے 3لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اختر سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، مزنگ میں ڈاکوؤں نے ارسلان اور اس کی فیملی سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے سلیم اور فیملی سے 2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، غازی آباد میں ڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے6لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات چھین لئے۔ تھانہ مزنگ ، اسلام پورہ، نشتر کالونی، شیراکوٹ، گلشن راوی کے علاقوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے مالیت کی نقدی چھین لی گئی ۔علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن، غازی آباد، ہربنس پورہ سے کاریں جبکہ سبزہ زار، شیراکوٹ، نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید : علاقائی