شاہدرہ ،شادی کی تقریب میں کئی پولیس اہلکاروں کا ڈانسر کے ساتھ رقص

شاہدرہ ،شادی کی تقریب میں کئی پولیس اہلکاروں کا ڈانسر کے ساتھ رقص

لاہور ( خبرنگار) تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں کئی پولیس اہلکار ڈانسر کے ساتھ مبینہ طور پر نشے میں دُھت ہو کر ڈانس کرتے رہے، مقامی تھانے کی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ شاہدرہ میں تعینات اہلکار کانسٹیبل عرفان پاشا اپنے دیگر ساتھی اہلکاروں کے ساتھ قریبی رشتے دار کی شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ہو کر ڈانسر کے ساتھ رات بھر فحش گانوں پرڈانس کرتا رہا ۔ گشتی پولیس اہلکاروں نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔ مقامی افراد کی جانب سے متعدد بار پولیس کو ون فائیو پر اطلاع بھی دی گئی مگر پولیس نے کارروائی سے انکار کر دیا ۔

رات بھر پولیس اہلکار نشے میں دُھت ہو کر ڈانسر پر نوٹوں کی بارش کرتے رہے ۔ اس بارے میں تھانہ شاہدرہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عاصم رفیع کا کہنا تھا کہ اگر کسی اہلکار نے شادی کی تقریب میں ڈانس کر لیا ہے تو کوئی جرم نہیں کیا ۔ شادی کی تقریب میں ڈانس تو سب لوگ ہی کرتے ہیں ۔

مزید : علاقائی