آبادی کے لحاظ سے اہلکاروں کی شدید کمی ہے، ایڈیشنل ایس ایچ او

آبادی کے لحاظ سے اہلکاروں کی شدید کمی ہے، ایڈیشنل ایس ایچ او

لاہور (خبر نگار) تھانہ مصری شاہ کی حدود میں کرائم کی بڑھتی ہوئی شرح اور امن و امان کی ناقص صورت حال کے حوالے سے ایڈیشنل ایس ایچ او محمد پرویز نے بتایا کہ آبادی کے لحاظ سے اہلکاروں کی شدید کمی ہے، تھانہ کی عمارت انتہائی خستہ حال اور بوسیدہ ہو چکی ہے جس کے باعث اہلکار اس تھانہ میں آنے کو تیار نہ ہیں جس سے اشتہاری ملزمان کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس کے باوجود گزشتہ 14 ماہ کے دوران اے کیٹگری کے 150 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ہر ماہ ڈاکوؤں سے ایک سے دو گروہوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی