گزشتہ ایک سال سے قتل کی تفتیش کے لئے تفتیشی افسر تعینات نہ ہے

گزشتہ ایک سال سے قتل کی تفتیش کے لئے تفتیشی افسر تعینات نہ ہے

لاہور (خبر نگار) تھانہ مصری شاہ میں گزشتہ ایک سال سے قتل جیسے اہم واقعات کی تفتیش کے لئے تفتیشی افسر تعینات نہ ہے اور اس علاقے میں قتل کا کوئی واقعہ پیش ہونے پر شہریوں کو تھانہ ٹبی سٹی جانا پڑتا ہے جس کے باعث قتل جیسے اہم واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ اس بارے میں ڈی ایس پی مصری شاہ سرکل ذوالفقار بٹ کا کہنا ہے کہ قتل جیسے سنگین واقعات کی تفتیش کے لئے تفتیشی افسروں کی کمی ہے ۔ تھانہ مصری شاہ اور تھانہ شادباغ سمیت سٹی ڈویژن کے متعدد تھانوں میں ھومی سائیڈ انچارج تعینات نہ ہیں تاہم اس کے لئے افسران کو سفارش کی گئی ہے اور افسران کی تعیناتی کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...