باغبانپورہ:شراب کے نشہ میں دھت افراد کی فائرنگ سے2 نوجوان زخمی

باغبانپورہ:شراب کے نشہ میں دھت افراد کی فائرنگ سے2 نوجوان زخمی

لاہور(خبرنگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں گاڑی ٹکرانے پر مبینہ طور پر شراب کے نشہ میں دھت دو افراد نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سکھ نہر سٹاپ کے قریب عزیز اور سرفراز گاڑی پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ پیچھے سے موٹر سائیکل سوار ہارون اور اسامہ بٹ کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس پر گاڑی سوار مبینہ طور پر شراب کے نشہ میں دھت عظیم خاں اور سرفراز نے جھگڑا ہونے پر فائرنگ کر کے دونوجوانوں ہارون اور اسامہ کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار سوار ملزمان عظیم خاں اور سرفراز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے ہارون اور اسامہ بٹ کی شالیمار ہسپتال میں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...