گارڈن ٹاؤن:تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور(خبرنگار) گارڈن ٹاؤن کے علاقہ کلمہ چوک میں تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے 25 سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ کلمہ چوک کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوجانے پر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔