مختلف مقامات پر دوافرادپرُاسرار طو پر زہریلی چیز کھانے سے ہلاک

مختلف مقامات پر دوافرادپرُاسرار طو پر زہریلی چیز کھانے سے ہلاک

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں دو افرادپرُاسرار طو پر زہریلی چیز کھانے سے ہلاک ہو گئے۔پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے میں جمع کروا دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں 35 سالہ نوجوان کو پراسرار طور پر بے ہوش ہونے کے بعد ریسکیو1122 نے ہسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ35سالہ شخص کی موت زہر خورانی سے ہوئی ہے۔ مرنے والے کی آخری اطلاع تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اسی طرح اسلام پورہ میں 40 سالہ شخص پرُاسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ بندروڈ کے قریب ایک 40سالہ شخص مردہ حالت میں پڑاہے جس پر لاش قبضہ میں لے لی گئی جس کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہناہے کہ مرنے والے شخص کی موت زہرخورانی سے ہوئی ہے تاہم اصل حالات شناخت ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی