اہم شاہراؤں پر ٹریفک کنٹرول کیلئے ٹریفک اسسٹنٹ تعینات کئے جارہے ہیں

اہم شاہراؤں پر ٹریفک کنٹرول کیلئے ٹریفک اسسٹنٹ تعینات کئے جارہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)شہر کی اہم شاہراؤں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک اسسٹنٹ تعینات کئے جارہے ہیں ، پہلے مرحلہ میں350ٹریفک اسسٹنٹ کو فیلڈ میں تعینات کیا جارہا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رحجان کو کنٹرول کرنے کے لئے وارڈنز کے ساتھ ساتھ ٹریفک اسسٹنٹ (ہیڈ کانسٹیبلز) اور اے ایس آئی بھی فیلڈ میں تعینات کئے جارہے ہیں جو کہ ٹریفک کے کنٹرول میں وارڈنز کی مدد کریں گے۔ اس سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس میں پہلے مرحلہ میں 432میں سے 340 ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کئے گئے ہیں اور سٹی ٹریفک پولیس نے انہیں تربیت کیلئے ٹریننگ سنٹر بھجوادیا ہے۔ اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیلئے بھجوائے گئے ٹریفک اسسٹنٹ (ہیڈ کانسٹیبلز) جلد اپنی تربیت مکمل کرلیں گے اور انھیں شہر کی اہم شاہراؤں پر تعینات کردیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -