پولیس اور سی ٹی ڈی کاکومبنگ سرچ آپریشن ، 25سے زائد مشتبہ افرادگرفتار

پولیس اور سی ٹی ڈی کاکومبنگ سرچ آپریشن ، 25سے زائد مشتبہ افرادگرفتار

لاہور ( خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر رات گئے پولیس اور سی ٹی ڈی کا مختلف ڈویژنوں میں کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن ،پولیس نے 25سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ماڈل ٹاؤن ، صدر،اقبال ٹاؤن اور سٹی ڈویژنز میں سرچ آپریشن کیا جس میں شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی۔ کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے گھروں ، گیسٹ ہاؤسز ، سراؤں اور ہاسٹلز میں چیکنگ کی جبکہ اپنی شناخت ظاہر نہ کر سکنے پر پولیس نے 25سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلو م مقام پر منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی