فیکٹری ایریا ، پتنگ بازی سے روکنے پر سابق کانسٹیبل کا پولیس اہلکاروں پر تشدد چ

فیکٹری ایریا ، پتنگ بازی سے روکنے پر سابق کانسٹیبل کا پولیس اہلکاروں پر تشدد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) فیکٹری ایریا کے علاقے میں پتنگ بازی سے روکنے پر سابق پویس اہلکار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔ پولیس اہلکار ملزم کو پکڑ کر تھانے میں لے گئے اور مقدمہ درج کرکے حوالا ت میں بند کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے مست اقبال روڈ کی بیٹ پرمامورپٹرولنگ ٹیم نے ایک گھر میں پتنگ بازی ہونے پر لوگوں کو منع کیا اور نیچے آنے کا کہا ۔ گھر کے رہائشی سابق پولیس کانسٹیبل فریاد بٹ نے معذرت کی بجائے پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھیوں سے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا اور وردی پھاڑ دی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا ۔پولیس اہلکاروں نے تھانے میں اطلاع دے کر مزید نفری منگوا لی جو برخاست شدہ کانسٹیبل فریاد بٹ کو تھانے میں لے گئے جہاں اے ایس آئی فرقان کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -