کون کس کا لاڈلا رہا پوری قوم جانتی ہے،شیر ی رحمن

کون کس کا لاڈلا رہا پوری قوم جانتی ہے،شیر ی رحمن

لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر وسینیٹر شیر ی رحمن نے کہا ہے ہم کسی کے اشارے نہیں جمہوری انداز میں سیاست کر رہے ہیں ‘کون کس کا لاڈلا رہا ہے پوری قوم جانتی ہے ‘ہم ماضی میں (ن) لیگ جمہوریت اور پار لیمنٹ کا ساتھ دیتے رہے ہیں مگر جمہوریت کی آڑمیں کسی کو کر پشن بچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شیر ی رحمن نے کہا کہ (ن) لیگ خود ٹھیک کر نے اور اپنا رویہ جمہوری کر نے کو تیار نہیں اور انکو اپنی نااہلی نہیں ہر طرف سازش ہی نظر آتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیری رحمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قومی امنگوں کے مطابق سیاست کی ہے کسی کے اشاروں پر نہ چلے ہیں اور نہ چلے گے بلکہ ہماری سیاست کا مقصدملک اور اداروں کو مضبوط کر نا ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہم پار لیمنٹ کو مضبوط کر نے کی بات کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...