سخت پابندی کے باوجود ون ویلنگ کے مظاہرے
لاہور ( خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں پو ش علاقوں میں سخت پا بند ی کے باو جود مختلف مقا مات پر منچلے نوجوان موٹر سائیکل ون ویلنگ کے مظاہرے کرتے اورریس لگاتے رہے، مقامی تھانوں کی پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے میں ناکام رہی، کسی بھی ویلر کے خلاف مقد مہ درج نہ ہو سکا ۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقوں گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس لالک چوک ، مال روڈ ،فیروز پور روڈ پرمنچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے جبکہ ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا۔ مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے۔ دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا بھی لگایا گیا جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ اور مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی ۔ پو لیس اورٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آئے۔ شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود مقامی تھانوں کی پولیس منچلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے کر تب دیکھتے رہی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، متعدد نوجوانوں کو پکڑ کر ان کے خلاف ون ویلنگ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔