آئندہ الیکشن کراچی اور جنوبی پنجاب سے لڑونگی ، عائشہ گلا لئی

آئندہ الیکشن کراچی اور جنوبی پنجاب سے لڑونگی ، عائشہ گلا لئی

نوشہرہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف گلالئی گروپ کی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عمران نیازی گروپ نے تبدیلی لانے کی بات کی لیکن میں اس ملک میں انقلاب برپا کروں گی ٗ آئندہ انتخابات کراچی اور جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑوں گی ۔ ان خیالات کااظہار عائشہ گلالئی نے نوشہرہ کے سماجی شخصیت خان پرویز خان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر کارکن بھی موجود تھے عائشہ گلالئی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو تبدیلی جو چاہتے تھے وہ تبدیلی صوبے میں نہ لاسکے الٹا کے پی کے میں کرپشن کو فروغ ملا اور جس کی واضح ثبوت سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ممبران بیڑ بکریوں کی طرح فروخت ہوئے ان اراکین کے ووٹ کی خرید وفروخت قابل مذمت اور قابل مذمت ہے ہم سینٹ الیکشن میں اراکین اسمبلی کی ضمیر فروشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کیونکہ قوم نے ان کو ضمیر فروشی کیلئے ووٹ نہیں دیا بلکہ اپنی خدمت کیلئے ووٹ دیاتھا ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...