عصر حاضر میں جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائے بغیر جدید پولیسنگ کا حصول ممکن نہیں ، عارف

عصر حاضر میں جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائے بغیر جدید پولیسنگ کا حصول ممکن ...

نواز خان لاہو ر(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہاہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں پنجاب پولیس ملک کی لیڈنگ فورس ہے چنانچہ نیشنل پولیس سمٹ اینڈ ایکسپو میں پنجاب پولیس اپنے تمام آئی ٹی پراجیکٹس اور ورکنگ سسٹم میں آنے والی اصلاحات کو بھرپور انداز میں پیش کرے اور عوامی سہولت کیلئے شروع کئے گئے تمام قابل ذکر پراجیکٹس فرنٹ ڈیسک ، 8787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ، ویلفیئر آئی ، لوکل آئی ، کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، پولیس خدمت مراکز اور پیپر لیس ورکنگ سسٹم کے بہترین ڈسپلے کے ساتھ ساتھ شرکا ء کو ان کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے بغیر جدید پولیسنگ کا حصول ممکن نہیں ،نیشنل پولیس ایکسپو اینڈ سمٹ میں پنجاب پولیس کی آئی ٹی اصلاحات کو دیگر صوبوں کی پولیس فورسزکے ساتھ شیئرنگ کو بھی یقینی بنائیں تاکہ تمام فورسز عوام کو بہترین خدمت فراہم کرنے والے ان پراجیکٹس سے بھرپور مستفید ہوسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئی جی ہاؤس میں نیشنل پولیس ایکسپو اینڈ سمٹ کی تیاریوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان ، آر پی او شیخوپورہ ریجن ذوالفقار حمید ، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس وسیم سیال ، ڈی آئی جی آئی ٹی شارق کمال صدیقی ، ڈی آئی جی شہزادہ سلطان، ایس ایس پی سیف سٹی اکبر ناصرخان ،ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور رانا ایازسلیم اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب، اطہر وحید سمیت دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں نیشنل پولیس ایکسپو میں پنجاب پولیس کے وفد کی شرکت سے متعلقہ اقدامات اور اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی شہزادہ سلطان اور ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور رانا ایازسلیم نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل پولیس سمٹ اینڈ ایکسپومیں پنجاب پولیس کمیونٹی اینڈ سمارٹ پولیسنگ کے حصول کیلئے پچھلے کچھ عرصہ میں بنائے گئے اپنے مختلف سافٹ وئیرز اور دیگر پراجیکٹس کے حوالے سے سٹالز لگائے گی جبکہ وفد میں شامل سینئر افسران آئی ٹی کے بروقت اور موثر استعمال سے آنے والی جدتوں ، اصلاحات اور انکی پرفارمنس کے بارے میں شرکا ء کوبریفنگ دیں گے ۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی سپیشلائزڈ فورسز ایلیٹ ، ریورائن ، پی ایچ پی ، ایس پی یو ،ڈولفن، پیرو، سی ٹی ڈی ،اینٹی رائٹس فورس سمیت تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے ہونے والے انقلابی اقدامات اورجدید ٹیکنالوجی کے شاہکار منصوبے سیف سٹی پراجیکٹ کو نیشنل پولیس ایکسپو میں بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے اور شرکا کو بریفنگ دی جائے کہ پنجاب پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور دہشتگردی کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے کس طرح جدید ٹیکنالوجی کو موثر انداز میں استعمال کررہی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...