زینب کے قاتل کی اپیل پر ارجنٹ کاز لسٹ جاری

زینب کے قاتل کی اپیل پر ارجنٹ کاز لسٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سات سالہ زینب کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم عمران کی اپیل پر (آج )سماعت کرے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت سے سزا پانے والے مجرم نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کی وساطت سے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ۔لاہور ہائیکورٹ نے اپیل پر سماعت کے لئے ارجنٹ کاز لسٹ جاری کر دی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل دو رکنی بنچ اپیل پر سماعت کرے گا۔پنجاب حکومت نے کیس کی پیروی کیلئے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبد الصمد کی سربراہی میں دو رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -