آپریشن ردالفساد، سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار

آپریشن ردالفساد، سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران2 د ہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کے قبضے سے گولہ بارود، مواصلاتی آلات ،راکٹ ،بارودی سرنگیں اور دیگر مواد برآمدہوا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے مستونگ، سبی ، پشین، کھڈکوچہ او ر د یگر علاقوں میں کارروائی کی،کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ،دہشتگردوں کے قبضے سے گولہ بارود، مواصلاتی آلات ،راکٹ، بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -