اختلاف رائے کو نفرتوں میں بدلنا گناہ ہے: مریم اورنگزیب

اختلاف رائے کو نفرتوں میں بدلنا گناہ ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے سابق وزیر اعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے گرادو ٗمار دو ٗ گھسیٹ دو جیسے بیانات سے ایسے رویوں نے جنم لیا ٗ ایسے رویوں سے بچنے کیلئے ہمیں مشترکہ اقدامات اٹھانے ہونگے ۔اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہانواز شریف پر جوتا پھینکا جانا افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ہمیں مذمتی بیان سے ایک قدم آگے جانا ہوگا ۔ عمران خان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے جو اچھی بات ہے ہمیں اجتماعی رویوں کو تبدیل کر نے کی ضرورت ہے، اختلاف رائے کو نقرتوں میں بدلنا گناہ ہوتا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر