پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کو کس قوت نے ملایا سب جانتے ہیں، یہ کھیل ملک کی خدمت نہیں: احسن اقبال

پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کو کس قوت نے ملایا سب جانتے ہیں، یہ کھیل ملک کی خدمت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ،شکرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی نے جوفیصلہ کیاوہ سب جانتے ہیں کیسے ہوا،وہ کون سی قوت ہے جس نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ملا دیا؟یہ سارا منظر ملک اور جمہوریت کی خد مت نہیں کھیل پوری قوم کو سمجھ آرہا ہے۔لاہور میں میڈیاسے گفتگومیں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوشش ہے چیئرمین سینیٹ وہ ہو جو جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھے خوشی ہوتی کہ پیپلز پارٹی رضاربانی کے نام پر اتفاق کرتی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تبدیلی کسی شفاف تبدیلی کا نام نہیں ہے وہاں ن لیگ کی حکومت کیسے اور کیونکرتبدیل ہوئی نہیں کہنا چاہتا۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو وعدے کئے پورے کر دکھائے عمران خان پرانی دستاویزات دکھا کر لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں 2018کے انتخابات میں بھی اللہ کے فضل سے پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے جو ہارس ٹریڈنگ کی شکایت کرتے ہیں سب سے زیادہ ہارس ٹریڈنگ انکی اپنی اسمبلی میں ہوئی ہے پہلے اپنے گھر کو دیکھ لیں پھر بات کریں عمران خان کی سیاست کا ایک ہی نقطہ ہے میں کچھ بنوں نہ بنوں میاں نواز شریف نہیں بننے چاہیں اور سینٹ کا چئیرمین ن لیگ کا نہ بنے ہم جمہوریت کے کھلاڑی ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن ہوں تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں تاکہ ریاست کے اداروں میں کسی قسم کی بداعتمادی اور بدمزگی پیدا ہونے کا امکان نہ ہو مفاد عامہ کے لئے شروع کی گئی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے کسی قسم کی غفلت کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی فورسز نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لئے قوت کا سبب ہیں پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے حکومت نے اندھیرے دور کر دئیے پی پی پی کے دور میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی تھی جسے مسلم لیگ ن کی حکومت نے دور کر دیا اب جھوٹے وعدوں اور نعروں پر حکومتیں نہیں بنتیں اور نہ ہی بنیں گی ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شکرگڑھ کے نواحی علاقہ قاسم پورہ ،لانڈرہ ،پنڈوری ڈھونڈا میں دورے کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -