نواز شریف اپنے بیانیہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: رانا ثناء اللہ

نواز شریف اپنے بیانیہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: رانا ثناء اللہ

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے لوگوں نے جس حد تک بھی جانا ہے جائیں ہم صبر کا راستہ تھامے رکھیں گے، دنیا میں اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں،نواز شریف اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کیساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اپنے رد عمل میں رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ اس واقعے میں سیاسی مخالفین شامل ہوسکتے ہیں،نواز شریف کی مقبولیت میں کمی لانے کیلئے اس طرح سے کیا جارہاہے، فیصلہ عوام نے انتخابات میں کرناہے اورسیاسی مخالفین اس سے پیشگی آگاہ ہیں۔

مزید : صفحہ آخر