کیا آف شور کمپنیاں صرف نواز کی ہیں؟ اسفندیار ولی

کیا آف شور کمپنیاں صرف نواز کی ہیں؟ اسفندیار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سوات (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی کا کہنا ہے چیئرمین نیب بتائے کیا آف شورکمپنیاں صرف نواز شریف کی ہیں، کے پی میں ایک ارب 80 کروڑ میں پْل بنایا گیا،آج اْسی پْل پربورڈ لگا ہے بھاری گاڑی کا داخلہ بند ہے۔اسفند یار ولی نے سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا سینیٹ الیکشن میں ان کا کوئی ممبر نہیں بکا ،ان پر یا اہل خانہ پر کرپشن ثابت ہوجائے توپھانسی دے دی جائے ، حکومت کی داخلہ اور خارجہ دونوں پالیسیاں غلط ہیں۔ان کا کہنا تھا مولانا سمیع الحق کو سینیٹ الیکشن میں بھی دھوکا دیا گیا، بلین ٹری پر چیف جسٹس کو سو موٹو لینا چاہئے، ہم نے کہا تھا سیاسی مسئلوں کو عدالت میں نہ لے جائیں۔اسفند یار ولی نے مزید کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں بلا تاخیر ضم کرنا ضروری ہے، ایسے سی پیک کو نہیں مانتے جس میں مغربی روٹ نہ ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -