الیکشن 18ء میں کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملے گی: وزیراعلیٰ سندھ

الیکشن 18ء میں کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملے گی: وزیراعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیہون شریف(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے ساری اپوزیشن پارٹیاں مل کر سب سے بڑی پارٹی کو سینیٹ چیئر مین کا اختیار دیں گی،آئندہ انتخابات کے بعد کسی ایک پارٹی کو واضع اکثریت حاصل نہیں ہوسکے گی۔سیہون شریف میں میڈیا سے بات کر تے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا عام انتخابات کاسال ہے ہر پارٹی تیاری کررہی ہے،پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے، چیئر مین سینیٹ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا سندھ میں پی ٹی آئی کوئی جگہ نہیں بناسکے گی،خیبرپختونخوا میں پیپلز پا رٹی مضبوط ہوتی جارہی ہے۔آئندہ انتخابات کے بعد کسی ایک پارٹی کو واضع اکثریت حاصل نہیں ہوسکے گی۔حالات سے لگتا ہے کہ آئندہ حکومت سب جماعتیں مل کر بنائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -